پاکستانتازہ ترینسیاست

عمرایوب کے علاوہ وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ  کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں۔

منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔ مولانا گل نصیب ہماری درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔

اس موقع پر عمرایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری نشستوں پر پر ڈاکا ڈالا ہے، ہم مزید 80 نشستیں حاصل کریں گے، ایسا وزیر اعظم ہونا چاہیے جو مضبوط ہو کیونکہ پاکستان کو مضبوط حکومت چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button