تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کے سیشن جج ایسٹ تعینات کردیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلوں اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کئے۔







