
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جینس، ڈی جی ملٹری انٹیلی جینس اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو پر مشتمل کمیٹی ہوگی۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے حکم دیا کہ ڈی جی آئی بی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی کمیٹی کی معاونت کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ کمیٹی گمشدہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں آئندہ سماعت سے پہلے پیش کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم، داخلہ اور دفاع کے وفاقی وزرا اور سیکریٹریز کو بھی اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔







