پاکستانتازہ ترینسٹی

گوادر: طوفانی بارشوں سے آبادیاں زیرآب آگئیںِ

گوادر کے علاقے پرانی آبادی، نواحی علاقہ سربندن، ملابند وارڈ اور دیگر شدید بارشوں کی وجہ سے دریا کا منظر پیش کرنے لگے، پانی گھروں اور کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا۔

بارشوں کے دوران کئی علاقے زیر آب آنے کے شہریوں کو دوسرے محلوں اور مدارس یا بلند عمارتوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سربندن اور گوادر میں کئی کشتیاں ڈوب گئی ہیں، جس سے ماہی گیروں کا روزگار بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

مسلسل بارش کی و جہ سے مکران کوسٹل ہائی وے گوادر اور سربندن کے درمیان پانی میں ڈوب گئی۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button