
راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کو اب ایک بہن بھی مل گئی ہے،
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے۔






