پاکستانتازہ ترینسیاست

شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، صدر آصف زرداری

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں بہادری سے لڑتے ہوئے دو افسران مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ کیپٹن محمد احمد بدر شاہد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا، دونوں شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، سینئر حاضر سروس فوجی اور سول افسران، شہداء کے رشتے داروں اور علاقے کے مقامی لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button