پاکستانسٹیسیاست

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری

دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی ہیں: رافعہ حیدر

شارٹ لسٹ دیہات رسول پورہ ہلوکی تحصیل ماڈل ٹاون میں سائن بورڈز، گھروں کے باہر ناموں کی پلیٹس کا کام مکمل کر دیا گیاہے : ڈی سی لاہور
لاہور (خبرنگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر لاہور کے پانچ دیہاتوں میں صفائی ستھرائی اور تزین کا کام جاری ہے۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف اور متعلقہ افسران فیلڈ میں مستعد ہیں۔ ستھرا پنجاب میں شارٹ لسٹ دیہات رسول پورہ ہلوکی تحصیل ماڈل ٹاون میں سائن بورڈز، گھروں کے باہر ناموں کی پلیٹس کا کام مکمل کر دیا گیاہے ۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ گلیوں، مساجد اور سکولوں میں بورڈز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ وال چاکنگ، مین ہول، پوسٹرز کو ہٹانے کا کام سو فیصد مکمل کردیا گیا ہے ۔ سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک اور دیواروں پر ڈسٹیمپرکا کام بھی سو فیصد مکمل ہو گیا ہے ۔ نالیوں اور سیورج کے ڈی سلٹنگ کا کام ابھی جاری ہے ۔ جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی ہیں ۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہاتوں کی خوبصورتی کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ واسا، ویسٹ مینجمنٹ، پی ایچ اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے ستھرا پنجاب مہم پر کام جاری و ساری ہے ۔ رافعہ حید ر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button