
ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفا کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔
دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔






