پاکستانتازہ ترینسیاست

پختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر حلف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کے پی کے اسمبلی کے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے نو منتخب ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خیبرپختون خوا اسمبلی کے نمائندے بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل شاہ خاور نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 4 مارچ کو خواتین ارکان اسمبلی کے نوٹی فکیشنز جاری کیے۔ اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کو اجلاس بلا کر ارکان سے حلف لینا چاہیے تھا۔ ۔ جب تک حلف نہ لیا جائے تب تک خیبرپختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نمائندہ کے پی اسمبلی سے پوچھا گیا کہ آپ بتائیں نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف کیوں نہیں لیا جا رہا ؟، جس پر انہوں نے بتایا کہ اسپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔ گورنر کے پی کا اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ خلاف قانون تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button