
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہئیے، اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے
پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا.







