
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جو سرکاری سطح پر صوبے میں پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز ہوں گے۔ اجلاس میں صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو فاؤنٹین ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ان سینٹرز کے قیام کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈاپور کا اجلاس میں کہنا تھا کہ منصوبوں میں ان سینٹرز کے قیام کے لیے درکار افرادی قوت، فنڈز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی ڈھانچے کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔