پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے بونس کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے لیے خوش خبری سنائی گئی، جس میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے مواقع پر مسیحی ملازمین کے لیے 5000 روپے بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 9199 سینٹری ورکرز 73 سپر وائزرز، 250 ڈرائیورز، 6 ہیلپرز کو گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس دیا جائے گا۔ تمام ورکرز اپنی شفٹ سے 2 گھنٹے زائد فیلڈ میں کام کریں گے۔

ایسٹر تقریبات سے قبل شہر کے 266چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جائے گی۔ 78کر سیچن کالونیز میں خصوصی طور پر مینوئل سویپنگ اور اسکریپنگ کا عمل مکمل کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button