پاکستانتازہ ترینسیاست
Trending

اڈیالہ جیل: عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم

راولپنڈی پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق راولپنڈی جیل میں آج سے ملاقاتوں پرپابندی ختم ہوچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوسکے گی، تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماؤں کو اجازت مل گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button