پاکستانسٹیسیاستکھیل

وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات

پاکستان اور ایران کے درمیان سپورٹس کے حوالے سے تعلقات کو بڑھایا جائے گا، وزیرکھیل پنجاب

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اورکھیلوں کے پروگرام کروائے جائیں گے،پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سپورٹس کمیٹی پر بھی کام کیا جائے گا، فیصل ایوب کھوکھر. پاکستان سپورٹس لورز ملک ہے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سیالکوٹ میں دنیا کا بہترین سپورٹس کا سامان تیار ہوتا ہے، ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار

لاہور (خبرنگار) وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے منگل کے روز ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات کی ہے ، وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا ایرانی قونصلیٹ جنرل لاہور میں قونصل جنرل مہران مواحد فار نے پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس مقابلہ جات پر بات چیت ہوئی ہے ، وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سپورٹس کے حوالے سے تعلقات کو بڑھایا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اورکھیلوں کے پروگرام کروائے جائیں گے،پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سپورٹس کمیٹی پر بھی کام کیا جائے گا،سپورٹس کے ذریعے دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی،ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس لورز ملک ہے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سیالکوٹ میں دنیا کا بہترین سپورٹس کا سامان تیار ہوتا ہے،پاکستان کے بنے فٹبال پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو قونصلیٹ جنرل مہران مواحد فار نے سوئیئر پیش کیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

21 Comments

  1. In addition, the administration of exogenous estrogens to healthy postmenopausal women markedly reduces the incidence of coronary events buy priligy in uae His efforts seek to define how tumor cells escape dormancy for growth, invasion, and metastasis, and how to best develop strategies for therapy

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button