
انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،پنجاب کے تما م کوچز کو جدید تربیت دی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب. تربیت یافتہ کوچ ہی اچھا کھلاڑی سامنے لاسکتا ہے،بہترین ماسٹر ٹرینر کو انسٹی ٹیوٹ میں لایا جائے ،کوچز کی تربیت پر فوکس کیا جائے، پرویز اقبال
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے منگل کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کا دورہ کیا ہے، پرنسپل چاند پروین اور ایڈمن آفیسر ناصر ملک نے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو بریفنگ دی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے صفائی کے ناقص معیار پر برہمی کا اظہارکیا اورافسران کو وراننگ دی اور صفائی کا معیار بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،پنجاب کے تما م کوچز کو جدید تربیت دی جائے گی،بہترین تربیت یافتہ کوچ ہی اچھا کھلاڑی سامنے لاسکتا ہے،سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کے انتظامی معاملات کے حوالے سے پرنسپل کو ہدایات جاری کیں اور کہا ہے کہ بہترین ماسٹر ٹرینر کو انسٹی ٹیوٹ میں لایا جائے ،کوچز کی تربیت پر فوکس کیا جائے، بہترین تربیت ہی سپورٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور انسٹرکٹر شائستہ قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔