پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ: جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو6 ماہ قید کی سزا

چیف جسٹس نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ جسٹس سلطان تنویر سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل نے چیف جسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے معافی کا طلبگار ہوں۔ چیف جسٹس نے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی وکیل کو معاف کرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے ایڈوکیٹ زاہد محمود گورایہ کے خلاف چیف جسٹس کو توہین عدالت کا ریفرنس بھیجا جس میں کہا گیا کہ زاہد محمود گورایہ جسٹس سلطان تنویر کی عدالت میں چیختے چلاتے رہے، انہوں نے عدالت اور بینچ کے بارے میں نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button