پاکستانتازہ ترینسٹیسیاستصحت

خیبر پختونخوا میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ حکام کو آئندہ چار ماہ میں یہ سروس عملی طور پر شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کے لیے موٹر بائیک رسپانس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ رسپانس یونٹس گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کریں گے۔

پشاور کے علاقے حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کے لیے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیور یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹیو ہیلتھ چیک اَپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر تین ماہ بعد مفت چیک اَپ کیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے مزید ہدایت کی ہے کہ صوبے کی تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے انہیں صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ماہ میں نئی ہیلتھ پالیسی مرتب کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button