پاکستانتازہ ترینسیاست

ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورے کے ایجنڈے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں ایران نے پاکستانی علاقے میں میزائل حملہ کیا تھا جس پر پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اور بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی تھیں۔

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button