پاکستانتازہ ترین

مسلح افواج دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طورپرختم کرنےکےلیے پرعزم ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس دوران شرکاء نے مسلح افواج کےشہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طورپرختم کرنےکےلیے پرعزم ہیں، دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔کانفرنس کے دوران بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملےاور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی۔

کانفرنس میں فورم کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکیا  گیا ، فورم نے کہا کہ اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔

کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ دہشتگرد گروہ پاکستان اوراقتصادی راہداری کےخلاف پراکسی کےطورپر کام کررہے ہیں، آرمی چیف نےدہشتگردوں کے خلاف کارروائی پرقانون نافذ کرنے والوں کی کوششوں کو سرا۔ فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کےلیےبدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا مہم پرتشویش کا اظہار کیا ، کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے، بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اورپاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button