
مقصد جانوروں کا علا ج معالجے، ویکسینیشن، فوڈ سیفٹی وفود سیکیورٹی ، دودھ و گوشت کی پیداوار بڑ ھانے کے حوا لے سے ویٹرنیرین کے کلیدی کردار کو اُ جا گر کر نا تھا
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے گذ شتہ روزفارورڈ سلو شن، یو ایم انٹر پرا ئزز اور جے ڈبلیو
نیو ٹریشن کے باہمی اشتراک سے سٹی کیمپس لا ہور میں ویٹر نر ی کا عا لمی دن جوش و خروش کیساتھ منا یا۔ دن کی مناسبت سے آگا ہی واک،پو سٹر مقا بلے،مفت میڈیکل ٹریٹمنٹ کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جا نورو ں کے علا ج معالجے، ویکسینیشن، فوڈ سیفٹی وفود سیکیورٹی اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑ ھانے کے حوا لے سے ویٹر نیرین کے کلیدی کردار کو اُ جا گر کر نا تھا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر فارورڈ سلو شن اینیمل ہیلتھ کمپنی ڈاکٹر عاصم محمود خان نے ویٹر نر ی کے عالمی دن کے مو قع پر مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دیے۔
ڈاکٹر عاصم محمود خان نے وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، پبلک و پرا ئیو ٹ سیکٹرز سے لا ئیو سٹاک و فارما سو ٹیکل انڈسٹریوں کے نما ئند وں اور طلباو طالبات کے علا وہ ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات سے سٹاف کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ آ گا ہی واک کا آ غاز وائس چانسلر آفس سے ہوا جبکہ اختتام یواس مین لان کے سامنے ہوا۔
بعد ازاں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ویٹر نیرین کے کردار اور کا وشو ں کے علا وہ جا نو روں کی فلا ح، صحت و علاج کی ضرو رت و اہمیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی رو شنی ڈالی گئی۔







Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me? https://accounts.binance.info/sl/register?ref=I3OM7SCZ
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article. https://www.binance.info/register?ref=IHJUI7TF
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.