انٹر نیشنلتازہ ترین

سعودی عرب: مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے بدھ کو قصیم ریجن سمیت کئی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد اسکول بند کردیے ہیں۔

خبرایجنسی کو قصیم ریجن کے مرکزی شہر بریدہ کے شہری محمد نے پوری شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہاں دوپہر کو بارش شروع ہوئی تھی اور سات گھنٹوں سے تیز بارش کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

گھروں کے سامنے پانی جمع ہوگیا ہے اور سطح 10 سینٹی میٹر سے بلند ہے، جس کے نتیجے میں ہم گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔

نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے قاسم اور دیگر علاقوں کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا ہے، دارالحکومت ریاض اور مدینہ کا صوبہ شامل ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں تیز بارش کا خدشہ ہے۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button