
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری درخواستوں پر اعتراضات دور کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری کے معاملے پر دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے۔
اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواستوں پر فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں۔








Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.