انٹر نیشنلتازہ ترینسیاست

افغانستان نے بشام حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان مفتی عنایت اللہ خورازمیم نے بیان میں کہا کہ افغان شہری اس طرح کے کسی حملے میں ملوث نہیں ہیں۔ اس طرح کے واقعات پر افغانستان پر الزامات عائد کرنا معاملے کی حقیقت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

مفتی عنایت اللہ خورازمیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے میں پاک فوج کی سخت سیکیورٹی کے حصار میں چینی شہریوں کا قتل سے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی کمزوری ظاہر ہو رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کابل پر الزام عائد کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ ہم اس تاثر کو سختی سے رد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

8 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button