پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

علی امین گنڈاپور کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں گا۔

اگر پیسکو نے ہمارے شیڈول پر عمل نہ کیا تو سارے نظام کو صوبائی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب انھیں الگ طریقے سے سمجھانا پڑے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہاں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button