
ڈاکٹر فیصل سلطان اور بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی خون کے نمونے دینے کے لیے راضی نہ ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں کیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا اور اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم سپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
آج اڈیالہ جیل میں شوکت خاتم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں پمز اسپتال کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کیے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ میڈیکل چیک کے دوران بشری بی بی بھی موقع پر موجود تھی لیکن انہوں نے میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا، بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے اصرار کے باوجود بشری بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئی اور خون کے نمونے بھی نہیں دئیے۔








Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.