
لاہور میں ہونیوالی گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انتظامات کررہا ہے،ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں، سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی. سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں عالمی معیار کے سٹیڈیمز موجود ہیں،ساؤتھ ایشین گیمز کے کامیاب بنانے کیلئے عالمی میعار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال
ساؤتھ ایشین گیمز سے پہلے سپورٹس وینیوز کو اپ گریڈکیا جارہاہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ساؤتھ ایشن گیمز کیلئے بہترین انتظامات کررہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال
لاہور(خبر نگار)ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، پیر کے روز ہونیوالے اجلاس کی صدارت سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے کی ہے، اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ظہور احمد،سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق،رگبی فیڈریشن سے فوزی خواجہ، بیس بال سے شوکت جاوید،ریسلنگ فیڈریشن سے ارشد ستار، بیس بال سے فخرشاہ،حافظ عمران بٹ، واجد علی شاہ،ادریس حید رخواجہ اور حاجی شفیق ودیگر موجود تھے، اجلاس میں لاہور میں ہونیوالی 19گیمز کے وینیوز کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونیوالی گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انتظامات کررہا ہے،ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ عالمی معیار کے سٹیڈیمز موجود ہیں،ساؤتھ ایشین گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب میں عالمی میعار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے پہلے سپورٹس وینیوز کو اپ گریڈکیا جارہاہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ساؤتھ ایشن گیمز کیلئے بہترین انتظامات کررہاہے۔