سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت میؤ ہسپتال و دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

میؤ ہسپتال لاہور میں کارڈیک کمپلیکس بنائیں گے ۔ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت میں بہتری لانے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق
لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں میؤ ہسپتال و دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر ابرار اشرف، سی ای او میؤ ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، سی او او میؤ ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر فرقد عالمگیر، پروفیسر عمران و دیگر افسران موجود تھے۔ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم ایس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میؤ ہسپتال لاہور میں کارڈیک کمپلیکس بنائیں گے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت میں بہتری لانے جا رہے ہیں۔ میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں ایچ آر کو مکمل کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے سے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میں واضح فرق آئے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کارڈیالوجی ہسپتالوں میں علاج کے معیار پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری اور مہنگی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ویٹنگ لسٹ میں واضح بہتری لانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں تک علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھانا اشد ضروری ہے۔ کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ایچ آر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر فرقد عالمگیر نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مختلف اصلاحات لا کر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار مزید بہتر بنائیں گے۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button