پاکستانسٹیسیاستکاروبار

گارمنٹ سٹی معاشی لحاظ سے گیم چیننجر ثابت ہوگا:چوہدری شافع حسین

ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہوگی، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی کے چیئرمین و صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔محکمہ صنعت وتجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔گارمنٹ سٹی میں سولر انرجی کیلئے روف ٹاپ ایریا کو استعمال میں لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ گارمنٹ سٹی کے لئے زمین کے انتخاب کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہوا۔آئندہ اجلاس میں گارمنٹ سٹی کے قیام کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔سفارشات منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2ہزار ایکڑ رقبے پر صوبے کی تاریخ کا منفرد گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے۔گارمنٹ سٹی معاشی لحاظ سے گیم چیننجر ثابت ہوگا اور اس منصوبے سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہوگی، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ معاشی لحاظ سے اہمیت کے حامل اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔سیکریٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔انرجی ڈیپارٹمنٹ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور کمشنر آفس کے حکام بھی اجلاس میں شر یک ہوئے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button