
برطانوی سابق فٹبالرمائیکل اوون گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کےبعد کراچی کےعلاقےکلفٹن میں قائم نجی شاپنگ مال میں جلوہ گرہوئےجہاں پاکستان فٹبال لیگ کےایمبیسیڈر مائیکل اوون کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔
اسٹار فٹبالر کو اپنے درمیان پاکر مداحوں کاجوش دیدنی تھااورانہوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
فٹبالرز نے شائقین کاہاتھ ہلاکرجواب دیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نےمداحوں کوٹی شرٹس اورگیندوں پرآٹوگراف دیے۔
مائیکل اوون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے کہ پاکستان ایک دن انٹرنیشنل فٹبال میں اپنا مقام پیدا کرے گا۔
ملاقات میں پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ شروع کرنے پر مشاورت ہوئی جبکہ فٹبال کھیل کے فروغِ، عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی تیاری اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ثابت ہوگا، فٹبال لیگ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔








**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.