انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل

کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

نیو یارک میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 138 رنز تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان میں 125 رنز بنا سکی۔

آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔

کینیڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button