سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کی جناح ہسپتال امد، صحافی اخلاق باجوہ، شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی

لاہور(خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد اور ہسپتال میں زیر علاج پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر و سینئر صحافی اخلاق باجوہ اور معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معروف صحافی اخلاق باجوہ، شاعر تجمل کلیم سمیت تمام مریضوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔
خواجہ عمران نذیر نے جناح ہسپتال کے ایسٹرن بلاک کی ریویمپنگ کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیڈز ایمرجنسی، سرجیکل بلاک، آپریشن تھیٹرز اور ماڈل فارمیسی کے ریویمپنگ کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال میں جاری توسیع کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پرفیسر اصغر نقی اور اسسٹنٹ پروفیسر یورالوجی ڈاکٹر شبیر احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button