سٹیکھیل

گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان میں روایتی کھیلوں کو فروغ دیں گے۔ سید ذوالفقار حسین

نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لاکر منشیات کو ختم کریں گے۔ چوہدری شفقت

لاہور (خبر نگار)’’نشے سے چھٹکارا – کھیلوں کا سہارا‘‘ نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانے کیلئے گریفن ریلوے گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ میچ کا انعقاد ایم پی جم خانہ کلب اور فیض باغ جم خانہ نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے کیا گیا، کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین مہمان خصوصی تھے کپتان ایم پی جم خانہ کلب چوہدری شفقت، وائس چیئرمین سید محسن، فسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی محمد فائق سمیت دیگر کی شرکت کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر کے منشیات کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں کھیل انسان کی شخصیت کو مثبث جبکہ نشہ تاریکیوں کی طرف لیکر جاتاہے انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان میں روایتی کھیلوں کو فروغ دیں گے، اس موقع پر کپتان ایم پی جم خانہ کلب چوہدری شفقت نے کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کا مقصد نہیں بلکہ کھیل کے میدان ان کا مقصد ہیں، ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ساتھ ملکر نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچائیں گے،

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button