پاکستانتعلیمسٹیصحت

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 2ارب43کروڑ روپے کا بجٹ منظور

بجٹ میں ریسرچ اور سکالرشپس کی مد میں 8 کروڑ20لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 57 اجلاس منعقد۔ اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق نے کی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 88 کروڑ 84لاکھ روپے رکھے گئے ہیں

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 57 واں اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا جس میں مالی سال25-2024ء کیلئے 2 ارب 43 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق نے کی۔ بجٹ میں ریسرچ اور سکالرشپس کی مد میں 8 کروڑ20لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے کی مد میں 24کروڑ19لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 88 کروڑ 84لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی مد میں 25فیصد تک اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ لیبارٹری آلات کی خریداری کیلئے ساڑھے6کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے جناح کیمپس میں مسجد، سٹوڈنٹ مارٹ اور دیگر سول ورکس کیلئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ امتحانات کے انعقاد کیلئے 25کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔ یو ایچ ایس سالانہ 750سے زائد امتحانات کا انعقاد کرتی ہے۔ اجلاس میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی، نعیم اختر شیخ، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور، رجسٹرار کرن فاطمہ، خزانچی مجاہد اقبال کے علاوہ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ خزانہ پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔

50 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button