پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں گلشن حدید لنک روڈ سومار گوٹھ تاج محل پمپ کے قریب پولیس اور ٹویوٹا کرولا کار سوار مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران زد میں آنے والی سوزوکی آلٹو کار میں سوار خاتون 60 سالہ سارہ جاں بحق اور ان کی 19 سالہ بیٹی 19 غنویٰ زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کی زد میں آنے والی خواتین کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق خاتون کے لواحقین نے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آلٹو کار میں دو خواتین، 2 مرد اور ایک بچی سوار تھیں اور ان کی گاڑی پر گولیاں پولیس کی جانب سے فائر کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی پر پولیس کی 3 گولیاں لگیں، جس میں سے ایک ڈگی اور 2 دروازے پر لگیں۔

ایس پی ملیر ڈویژن سعید رند نے اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پولیس دو سفید رنگ کی مشکوک کرولا کاروں تلاش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button