سٹیسیاست

سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ کا ملک بھر واٹر ریسکیو مشقوں کا آغاز

لاہور(خبر نگار ) چیئرمین خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اگر ملک میں سیلابی صورتحال بنتی ہے تو ہم ہر حال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے اپنی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ تیار ہیں۔ جس قدر گرمی کی شدت ہے۔ شنید ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اس قدر زیادہ ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ اس حوالے سے اپنی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ملک بھر میں ریسکیو ٹیموں کو متحرک کررہے ہیں۔ 1122 ریسکیو کے ہمراہ پنجاب سمیت ملک بھر میں معاون خدمات سرانجام دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق واٹر ریسکیو کی جانب سے جاری منگلا ڈیم میں واٹر ریسکیو مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور چئیرمن خدمت خلق نے پاوندہ واٹر ریسکیو کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button