پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں ملک میں پیٹرولیم ریفائینریز کے شعبے کی ترقی اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے بڑے اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی سربراہی میں کمیٹی نے موجودہ ریفائینریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ریفائینری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بجلی کے شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کی گردشی قرضے کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ مئی 2024 تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2655 ارب روپے رہا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، اور وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لائحہ عمل کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی استعداد بڑھانے، بجلی چوری کی روک تھام اور بلوں کی بروقت وصولی کے لیے کمیٹی نے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button