انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل

بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئےروہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس ہونےو الی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما ہی کریں گے۔

جے شاہ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیاہے جس میں جے شاہ نے کہا  ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ( آسٹریلیا کے ہاتھوں)  مایوس کن شکست کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے تک وہ مسلسل روہت شرما کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں وہ چیمپیئز ٹرافی اور اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرلے گی۔

 

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button