
تفصیلات کے مطابق کریم آباد کے علاقے شکیل کارپویشن کے قریب سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا جیسے ہی اپنی جیپ سے نیچے اترے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پرائیوئٹ گن مین بھی جان سے چلا گیا، دہشت گرد موقع سےفرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی علی رضا اور مرنے والے پرائیویٹ گارڈ کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علی رضا اور گارڈ کی موت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے علی رضا کو سر اور کمر پر قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
علی رضا کے جاں بحق ہونےکی خبرشہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اوربیشترافسران عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔
دریں اثنا سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے جائےوقوعہ پرمیڈیا سے بات کرتے کہا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 11 خول ملے ہیں، ملزمان کی تعداد 2 تھی۔