پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا دھرنا، 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے گفتگو میں کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فیض آباد فلائی اوور اور اسلام آباد چوک سمیت تمام داخلی راستوں پر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون جانے والے اینٹری پوائنٹس پر بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترنول ، بھارہ کہو،سہالہ میں ٹی چوک ،ایکسپریس وے پرپولیس نفری لگادی۔ دھرنا یا احتجاج کی کال کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہے۔ ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button