نیت نیک اور حوصلے بلند ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے. مجید غوری

دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم او ر اس کی فیملی کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے
لاہور ( خبرنگار ) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجیدغوری نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم او ر اس کی فیملی کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔ نیت نیک اور حوصلے بلند ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے ۔ہم بھی نئے جوش او ر جذبے کے ساتھ مہنگائی ، بجلی کے بلوں میںظالمانہ اضافے اورآئی پی پیز کے عوام دشمن معادوںکے خلاف تحریک شروع کریں گے ۔عوام الناس ظلم کے اس نظام اور ظالمانہ ٹیکسوں، بھاری بلوں، بدترین مہنگائی سے نجات کے لئے گھروں میں بیٹھ کر قسمت کو کوسنے کی بجائے ،گھروں سے باہر نکلیں اور مہنگائی کے خلاف تحریک کا حصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار مزکزی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں خاموش ہیں۔ہمیں اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنی ہے ۔ایک طرف مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بجلی،گیس، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کازندہ رہنا مشکل ہوچکاہے تو دوسری طرف آئی ایم ایف کے گٹھ جوڑ سے عوام دشمن بجٹ میں ہر چیز پر بے تحاشہ ٹیکسز لگاکر حکمرانوں نے اپنی بے حسی اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عوام سخت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ عام آدمی کے لیے گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے۔بجلی کے بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ مہنگی بجلی او ربلوں میں بھاری ٹیکس ختم کیے جائیں، سلیب سسٹم کے نام پر عوام کا خون نچواڑنا بند کیا جائے،اشیاء خوردو نوش سستی اوراشرافیہ کی مراعات ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔