پاکستانتازہ ترینسیاست

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے، صدر و وزیرداخلہ

صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button