پاکستانتازہ ترینسیاست

مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا، امیر مقام

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے حوالے سے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہونے تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا،کشمیریوں کی آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل کرنے پڑیں گے، 6 ستمبر عوام اور افواج کے عظیم اور تاریخی اتحاد کا دن ہے۔

دشمن فوج اور عوام میں محبت اور  اعتماد کے رشتے پر وار کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ جب تک یہ اتحاد اور محبت قائم ہے، پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی سلامتی اتحاد کی طاقت سے یقینی بنائی جا سکتی ہے، عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور فوج اپنے عوام کے ساتھ ہے، جنگ ستمبر میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ، پاک آرمی سمیت ہماری تمام افواج نے اور پوری قوم نے مل کر پاکستان کا دفاع کیا تھا اور آج بھی اسی جذبے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button