پاکستانتازہ ترینسیاست

فتنہ الخوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے، وزیراعظم

راولپندی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان تمام شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان جان نثاروں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

یہ دن ہماری اس قومی حمیت کی یاد دلاتا ہے، جس سے سرشار ہو کر عظیم قوم نے طاقت کے زعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیے تھے۔

لاہور جیم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن اسلحہ پھینک اس سے بھی زیادہ تیزی سے فرار ہوگیا تھا، جس رفتار سے اس نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرنے کی فحش غلطی کی تھی، ملیٹری میوزیم میں موجود شرم ناک فرار کے ثبوت ہماری آنے والی نسلوں کو افواج اور قوم کی بے مثال اتحاد اور فتح کی یاد دلاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button