پاکستانتازہ ترینسیاست

آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ حکومت پہلے پیپلزپارٹی سے عدلیہ میں اصلاحات کے حوالے سے بات کرتی، حکومت اس معاملے میں پہلے ہمارے پاس نہیں آئی اور وزیر قانون نے سپریم کورٹ میں جاکر کہا کہ ہم عدلیہ میں اصلاحات لارہے ہیں۔ عدلیہ میں اصلاحات میں براہ راست مداخلت کی گئی جبکہ میرے منشور میں پہلے ہی عدلیہ کی اصلاحات اور ملٹری کورٹس کی مخالفت موجود ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملٹری کورٹس کے خلاف رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات نہیں کریں گے مگر یاد رکھیں کہ سیاستدان جیسےبھی ہوں عوام الیکشن میں انہیں جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت چاہتی ہے ہمیں عدلیہ میں اصلاحات کرنی چاہیے، ہوسکتا ہے حکومت کی عدلیہ میں ریفارمزکی مختلف تجاویزہوں، اگر کوئی سمجھتاہےکہ پیپلزپارٹی کواکتوبرمیں خیال آیاتویہ غلط ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ترمیم کو بہتراندازمیں پیش کیاجاسکتا تھا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button