پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹیسیاست

پنجاب: دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی، اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا ہے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button