جرم و سزاسٹی

ریس کورس کے علاقہ میں کیفے ملازمین مبینہ طور لاکھوں روپے کا کیش چوری کر کے فرار

ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندر اج کے لیے تھانہ ریس کورس میں درخواست دائر کر دی گئی

کلینک پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کروانے اور قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاںدی جارہی ہیں ، درخواست کا متن

لاہور (خبرنگار) تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں کیفےوکلینک کے ملازمین مبینہ طور لاکھوں روپے کا کیش چوری کر کے فرار ہو گئے جس پر ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندر اج کے لیے تھانہ ریس کورس میں درخواست دائر کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیفے کے لیگل ایڈوائزرریحان منظور ایڈووکیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کے 68 علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور تھرڈ فلور پر سپر سٹار کیفے واقع ہے جبکہ ڈیورنڈ روڈ پر واقع سائل کی کمپنی کے کلینیک MURASH ASTHETIC مراش استھیٹک پر خواتین بھی کام کرتی ہیں اور اس کلینک پر خواتین کا ہی آنا جانا ہے اور کسی بھی مرد کا داخلہ ممنوع ہے اور سائل کی لاہور میں چار برانچز کام کر رہی ہیںاور تمام برانچز کا روزانہ چار سے پانچ لاکھ روپے تقریبا کیش اکٹھا ہوتا ہے جو کہ تمام کیش سپر سٹار کیفے میں جمع ہوتا ہے اور دو تین دن کے بعد اکٹھا کیش بینک میں جمع کرایا جاتا ہے یہ کہ چیف ایگزیکٹو ضروری کام کے سلسلے میں لاہور سے باہر تھا اور جب کہ تمام برانچز اور کیفے کا کیش مبلغ 10 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھا جو کہ وہ لاہور میں نہ ہونے کی وجہ سے بینک میں نہ جمع کروا سکا جبکہ کیفے کی چابی مبینہ طور الزام علیہان سلیمان گل اور ساجد علی کے پاس موجود تھی جو کہ الزام علیہان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ رقم باہمی ملی بھگت سے اپنے نامعلوم دوستوں کے ساتھ سازش مجرمانہ کے تحت چوری کر لی جس پر چیف ایگزیکٹیو نے الزام علیہان سے اپنے طور پر رابطہ کیا اور بار بار تقاضا کیا کہ چیف ایگزیکٹوکی کمپنی کا کیش جو تم لوگوں نے باہمی ملی بھگت سے جان بوجھ کر بدنیتی اور بددیانتی سے چوری کر لیا ہے وہ واپس کر دو تو میں آپ لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرواؤں گا جس پر الزام علیہان سیخ پا ہو گئے اور مبینہ طو ر پر چیف ایگزیکٹو کو قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ آئندہ رقم واپسی کا تقاضا نہ کرنا ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے اور مبینہ طور پرچیف ایگزیکٹو کے بھائی کو ساجد نے اپنے موبائل فون نمبر 0340-5514470سے کال کر کے قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور کہا میرا علاقہ غیر کے پٹھانوں سے تعلق ہے ان میں آپ کے کلینک پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کروا دوں گا ۔ الزام علیہ ان سلیمان گل و ساجد علی و دو کس نامعلوم قابل شناخت کے خلاف باہمی ملی بھگت ،سازش مجرمانہ کے تحت کمپنی سپر سٹار کیفے سے لاکھوں روپے چوری کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بنا پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button