جرم و سزاسٹیصحت

محکمہ سپیشلائز ہیلتھ میں نرسز کو مختلف افسران کے حوالوں سے بلیک میل کر کے لوٹنے والے بڑے گروہ کا انکشاف

گروہ کی نشاندہی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی

سکندر نامی ایک شخص فون نمبر 03491253192 پر باقاعدہ جاز کیش اور ایزی پیسہ پر رقوم منگواتا. مختلف نرسز کو ان کے دفتری کاموں کو حل کرانے کے سلسلے میں بھاری رقوم کا مطالبہ بھی کیا جاتا. گروہ پنجاب بھر کی نرسز کو مختلف حیلے بہانوں اور سبز باغ دکھا کر لوٹنے میں مصروف ہے

لاہور (خبرنگار)محکمہ سپیشلائز ہیلتھ میں نرسز کو مختلف افسران کے حوالوں سے بلیک میل کر کے لوٹنے والے بڑے گروہ کا انکشاف ہوا ہے. محکمہ سپیشلائز ہیلتھ نے اپنے سیکشن افسر نرسنگ عبدالجبار کی کاوشوں سے اس گروہ کی نشاندہی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چارج نرس طاہرہ مخدوم اور دیگر نرسز نے شکایت کی تھی کہ انہیں پانچ مختلف نمبروں سے فون کالز کر کے بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ سکندر نامی ایک شخص فون نمبر 03491253192 پر باقاعدہ جاز کیش اور ایزی پیسہ پر رقوم منگواتا ہے۔ اعلی حکام کی ہدایت پر سیکشن افسر عبدالجبار نے تفصیلی تحقیقات کے بعد رپورٹ دی کہ پانچ مختلف فون نمبرز 03250612619،

03252268260،

03313451413.

03003380918.

03491253192.

سے مختلف نرسز کو ان کے دفتری کاموں کو حل کرانے کے سلسلے میں بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور یہ گروہ پنجاب بھر کی نرسز کو مختلف حیلے بہانوں اور سبز باغ دکھا کر لوٹنے میں مصروف ہے۔ سیکشن افسر نرسنگ عبدالجبار کی جانب سے پنجاب بھر کی نرسز کو دھوکہ دے کر لوٹنے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو ان پانچ فون نمبرز سے کال کرنے والے اور جاز کیش پر رقوم منگوانے والے سکندر علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ پنجاب بھر کی نرسز نے محکمہ صحت کے اس فوری قانونی کاروائی کے اقدام اور خاص طور پر سیکشن افسر نرسنگ کی کاوشوں کو سراہا ہے

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button