
اجلاس میں آواز سی ڈی سی سے ضیاء الرحمان ، سنبل مالک حسین ایم پی اے ، وردہ بانو ، فاروق طارق حمیرا اسلم، فاطمہ اسد، غلام فاطمہ، مشرف احمد، ریحانہ افضل حافظہ حمیرا، کی شرکت
اجلاس کے بعد سنبل مالک حسین ایم پی اے کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے سفارشات پیش کی گئیں ، سنبل مالک حسین کی شرکاءکو یقین دہانی
لاہور (خبر نگار) آواز فاونڈیشن پاکستان ، سی ڈی سی اور ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے ، "پنجاب میں خواتین زرعی ورکرز (WAWs) کے لیے فعال ماحول پیدا کرنا” کے عنوان سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں آواز سی ڈی سی سے ضیاء الرحمان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سنبل مالک حسین ایم پی اے ، وردہ بانو ہوم نیٹ پاکستان سے حمیرا اسلم، فاطمہ اسد، باؤنڈڈ لیبر فیڈریشن سے غلام فاطمہ، مشرف احمد، ہیومن رائٹس کمیشن، ریحانہ افضل، پی ایس پی اے، حافظہ حمیرا، چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور فاروق طارق نے شرکت کی
اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیئے رلن صوبائی اسمبلی محترمہ سنبل صاحبہ کو سفارشات پیش کیں، جبکہ ایگری وومن لیبرالائنس کے اجلاس میں سول سوسائٹی کے شرکاء کو ایگری وومن کے حقوق سے روشناس کروایا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آواز فاؤنڈیشن پاکستان ،سینٹر فار ڈویلپمنٹ سروسز ایک قومی سول سوسائٹی تنظیم ہے جو پسماندہ کمیونٹیز کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ہمارے جاری اقدام، "پنجاب میں خواتین زرعی ورکرز (WAWs) کے لیے فعال ماحول پیدا کرنا” کے تحت، ہم سندھ ویمن ایگریکلچرل ورکرز ایکٹ کی طرح پنجاب میں WAWs کے لیے ایک وقف قانونی فریم ورک کے لیے مسلسل وکالت کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سٹیک ہولڈر ز کی مسلسل وکالت اور عزم کے نتیجے میں، مجوزہ پنجاب لیبر کوڈ 2024 میں خواتین زرعی کارکنوں کی بطور مزدور تسلیم کرنا دیہی خواتین کی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم اور طویل انتظار کا قدم ہے۔ مذکورہ اجلاس پنجاب لیبر کوڈ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی سمت بالخصوص خواتین زرعی کارکنوں پر اس کے مضمرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کیا گیا ہے اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندہ کو پنجاب لیبر کوڈ 2024 کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں باضابطہ اپ ڈیٹ بھی شیئر کی گئی








Hey jjnn, curious to see what you offer. Looking for a solid betting experience with good promotions. Give me a reason to stick around. jjnn
GGwinapp is another one that’s good for mobile. Nice interface and they seem to have a decent number of markets. Nothing groundbreaking, but gets the job done. Check it out: ggwinapp
jl2 https://www.lajl2.net
jilibb https://www.gojilibb.org