پاکستان

خواجہ سرا اینکر پرسن مارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ

 لاہور: پولیس نے ڈیفنس بی میں خواجہ سرا اینکر پرسن مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں مارویہ ملک مدعی ہیں۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ گزشتہ رات فارمیسی سے دوائی لے کر گھر پہنچی تو 2 ملزمان نے فائرنگ کردی۔

مارویہ ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ حقوق خواجہ سرا کی آواز بلند کرنے پر نامعلوم پرائیویٹ نمبرز سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اس لیے جان بچانے کے لیے اسلام آباد اور ملتان چلی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لاہور آئی تو دوبارہ دھمکیوں کی کالز آنا شروع ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button