پاکستانجرم و سزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی کے موقع پر ملنے والی محکمانہ امداد میں اضافہ کردیا۔

نئی پالیسی کے تحت پولیس ملازمین کو تمام بیٹیوں کی شادی پریکساں ایک لاکھ روپے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا اس تحفے کے بدلے میں پولیس ملازمین کو قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کا فریضہ بھرپور فرض شناسی سے ادا کرنے کا حکم
دوسروں کی بیٹیوں کی طرف بڑھنے والے ہاتھ اوراٹھنے والی آنکھ کو اسی طرح روکیں جیسے اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا محکمہ کی جانب سے ملنے والے تدفین کے اخراجات کو بھی50ہزا ر سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کا اعلان
آئی جی پنجاب نے نئی پالیسی کے تحت ہونے والے اقدامات بارے فورس کے نام پیغام جاری۔
لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی کے موقع پر ملنے والی محکمانہ امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے فورس کے نام پیغام میں نئی پالیسی کے تحت ہونے والے اقدامات بارے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پولیس ملازمین کو تمام بیٹیوں کی شادی کے موقع پر ایک لاکھ روپے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ اس سے قبل ملازمین کو پہلی بیٹی کی شادی پر زیادہ، دوسری بیٹی کی شادی پر کم جبکہ تیسری بیٹی کی شادی پر اس سے مزید کم رقم دی جاتی تھی تاہم اب ایک سے زیادہ بیٹیوں کے والدکو ہر بیٹی کی شادی پربرابر ایک لاکھ روپے محکمہ پولیس کی جانب سے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اس تحفے کے جواب میں پولیس ملازمین کو قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کا فریضہ بھرپور تندہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین دوسروں کی بیٹیوں کی طرف بڑھنے والے ہاتھ اوراٹھنے والی آنکھ کو اسی طرح روکیں جیسے اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فورس کے نام جاری پیغام میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو محکمہ کی جانب سے ملنے والے تدفین کے اخراجات کو بھی دوگنا کرنے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت دوران سروس انتقال پر پولیس ملازم کے لواحقین کو 50ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے یکمشت ادا کئے جائیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین پر لازم ہے کہ اپنے فرائض بھرپور ایمانداری، خلوص نیت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button